• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل، بغدادی میں معلم کے گھر سے بازیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شیرشاہ پولیس نے جناع روڈ شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرلیا،پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو گھر آ کر پڑھانے آنے والے معلم کی جانب سے اغواء کیا گیا جو انہیں بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا تھا جنہیں بغدادی کے علاقے میں قاری کلیم اللہ کے گھر سے بازیاب کرالیا گیا ، 16 سالہ مسکان اور 14سالہ مہک سگی بہنیں چار روز سے گھر سے لاپتا تھیں، قاری کلیم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔