کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ حقائق چھپانے اور اصل ذمہ داروں کو بچانے کی ایک ناکام کوشش ہے، حکومت کی یہ رپورٹ کسی غیر جانبدار تحقیق کا نتیجہ نہیں بلکہ کاغذوں کا پلندہ ہے۔