کراچی (اسٹاف رپورٹر )سکھن تھانے کے باہر علاقہ مکینوں نے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ روڈ نمبر 8، فٹبال گراؤنڈ کے قریب واقع ان کے گھر پر سکھن پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نے بلا جواز چھاپہ مارا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا، نوجوان محبوب جویو کو بلا جواز گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار نوجوان کی رہائی کے لیے مبینہ دو لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کررہے ہیں۔