• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملہ غلطی ہوگی، امُت مسلمہ سازشوں کا مقابلہ کرے، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہوگی مشکل کی ہر گھڑی میں ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ امُت مسلمہ متحد ہوکر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرے، انہوںنے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی سمیت انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کے تحفظ کی دعا کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید