کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے حوالے سے قائم کردہ نام نہاد پیس بورڈ میں پاکستان حکومت کی شمولیت کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، خوجہ جامع مسجد کھادر کے باہر مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حیات عباس نجفی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا نام نہاد پیس بورڈ دراصل مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی ایک سازش، اسرائیلی جارحیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔