کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صدر زینب النساء اسٹریٹ کے قریب دن دیہاڑےموٹر سائیکل دو ڈاکو الیکٹرانکس تاجر کے ملازمین سے 80لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ،ایس ایس پی سائوتھ مہظور علی کے مطابق تاجر کی نیٹی جیٹی پل کے قریب دکان ہے ،اس نے بینک سے رقم نکلوانے کے لیے اپنے دو ملازمین کو قریب موجود نجی بینک کی برانچ بھیجا جہاں بتایا گیا کہ اس وقت کیش موجود نہیں ، انھیں صدر میں واقع ایٹریم مال برانچ بھیجا گیا ،تاجر کے ملازمین نے وہاں پہنچ کر برانچ سے رقم نکالی اور موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے کہ پریڈی تھانے کی حدود نجی جیولرز شاپ کے قریب تعاقب کرتے ہوئے دو ڈاکو آئے اور اسلحے کے زور پر رقم چھین کر لے گئے۔