کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی پل پرنجی اسکول کی وین میں آگ لگنے سے وین میں سوار5 بچے جھلس کر معمولی زخمی ہو گئے،قریب موجود شہریوں نے بچوں کو وین سے باہر نکالا، بچوں کے بیگ،لنچ باکس اور پانی کی بوتلیں بھی جل گئیں ، زخمی بچوں کوفوری طورپرقریبی واقع اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق ایک بچے کا پیرجھلسا ہے جبکہ باقی بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے،اسکول وین میں سوار بچے مرغی خانہ پل گلستان سوسائٹی کے رہائشی ہیں ، اسکول وین مکمل جل گئی جبکہ وین کا ڈرائیور فاروق موقع سے فرارہو گیا ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔