سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی ) منگلی تھانے کی حدود گاؤں عدنان میں رات گئے نامعلوم چور مقامی باشندے عیدن بھیل کی اعلیٰ نسل کی قیمتی پالتو گائے چرا کر اپنے ساتھ لے گئے تاہم جب گائے ان کے قابو میں نہ آئی اور اس نے ان کے ساتھ پیدل چلنے سے انکار کر دیا تو چوروں نے مارے غصے میں ڈنڈوں سے مار مار کر اسے شدید زخمی کر دیا اور گائے کو کھیت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے صبح ہونے پر جب گائے کے مالک عیدن بھیل نے دیکھا کہ گھر سے اس کی گائے غائب ہے تو اس نے مقامی باشندوں کی مدد سے گائے کی تلاش شروع کر دی دوران تلاش پتہ لگا کہ کھیت میں گائے مردہ حالت میں پڑی ہوئی ہے۔ عیدن بھیل کے مطابق مردہ گائے کے پاس سے انہیں خون سے آلود ڈنڈے بھی ملے ہیں۔ عیدن بھیل سمیت علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی سانگھڑ کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے مبینہ طور پر باخبر منگلی پولیس ان کے ساتھ کوئی تعاؤن نہیں کر رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ منگلی پولیس کے خلاف نوٹس لیا جائے اور چوروں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے حوالے اور ہماری گائے کی قیمت وصول کی جائے۔