خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)خیرپور کے علاقے رانی پور کے قریب پولیس مقابلے میں پیر پگارا کی حر جماعت کے گیارھ حر مجاہدین کے قتل کے مقدمے کا مرکزی ملزم گرفتار ملزم کے سر پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا 2015 سے روپوش تھا ایس پی زبیر نظر شیخ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے رانی پور کے قریب پولیس کا مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں پیر پگارا کی حر جماعت کے 11 حر مجاہدین کے قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم ذوالفقار عرف بھٹو جونیجو کو کلاشن کوف اور متعدد راؤنڈ سمیت گرفتار کر لیا گیا یہ بات ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ نے بتائی انہوں نے بتایا کہ 2015 ء کے بلدیاتی الیکشن کے روز رانی پور کے قریب گوٹھ وریو واہن پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں گیارھ حر مجاہدین قتل ہوئے تھے واقعے کے بعد کچھ ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ مقدمے کا مرکزی ملزم ذوالفقار عرف بھٹو جونیجو فرار ہو گیا تھا اس کی رانی پور کے قریب موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او رانی پور عبدالجبار میمن نے کمیں گاہ کا محاصرا کیا ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائر کھولے تاہم پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی انہوں نے بتایا کہ ملزم کو رانی پور تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور اس سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ اس سے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے ملزم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او رانی پور اور اس کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔