• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری: جانوروں میں پراسرار بیماری، ایک بھینس اور بکری ہلاک

ڈگری (نامہ نگار) ڈگری کے نواحی گاؤں میں جانوروں میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی.ایک قیمتی بھینس اور بکری ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری کے نواحی گاؤں دیھ 175میں پراسرار بیماری پھیلنے سے ایک بھنس اور ایک بکری ہلاک ہوگئی جبکہ گاؤں میں پراسرار بیماری سے بکریاں بڑی تعداد میں مر رہی ہیں.اس وقت جانوروں میں پراسرار خطرناک بیماری پھیل رہی ہے.پراسرار بیماری کے سبب چوپائے مال کے اچانک مرنے سے مال کے بیوپاری اور مالکان پریشانی کا شکار ہیں.پراسرار بیماری میں مبتلا ہوکر جانوروں کی ہلاکت سے بیوپاری اور مال کے مالکان کو لاکھوں روپے کا.نقصان ہورہا ہے.گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں اب تک جانوروں میں ویکسئین نہیں ہوسکی ہے.محکمہ لائیو اسٹاک گاؤں کے جانوروں میں پھیلنے والی بیماری سے اب تک بے خبر ہے.مذکورہ گاؤں کے باشندگان نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ چوپائے مال میں ویکسئین کرکے چوپائے مال کے مالکان کو لاکھوں روپوں کے نقصان سے بچایا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید