ڈھرکی(نامہ نگار ) پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع گھوٹکی میں سیکیورٹی خدشات کے لحاظ سے عشرہ محرم الحرام کے انتہائی حساس دنوں کی فول پروف سکیورٹی ہائی الرٹ پوزیشن پر مسلسل جاری۔ ڈسٹرکٹ پولیس ، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مشرکہ طور پر مکمل امن و امان کے ساتھ گزارنے کے لئیے سخت سیکورٹی پلان کے تحت ہمہ وقت ا لرٹ، گھوٹکی بھر کی 5 پانچوں تحصیلوں میں ایس،ایس،پی ضلع گھوٹکی اور رینجر ونگ کمانڈر اور خفیہ سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے لگ بھگ 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی نگرانی میں سخت ترین فول پروف سکیورٹی پلان جاری۔