کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بنوں چھاؤنی میں دہشتگردحملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے‘خالد مقبول صدیقی نے حملے میں شہید 8 فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورکہاکہ شہید جری سپوتوں کا ملک و قوم کے دفاع کے لیئے دیا گیا نذرانہ رائیگاں نہیں جائے گا۔