سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روہڑی پہنچ کر تاریخی ماتمی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلوس یوم عاشور کو شام 4بجے اسٹیشن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا، ماتمی جلوسوں کی 24گھنٹے نگرانی کے لئے 3کنٹرول رومز قائم کئے ہیں، 1275 پولیس اہلکار، 121رینجرز اور 49آرمی کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، روہڑی کے تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، محکمہ صحت سندھ نے 7طبی رلیف کیمپ، پی پی ایچ آئی کے 3کیمپ، ریسکیو 1122نے ایک طبی کیمپ روہڑی میں لگایا ہے، 4ایمبولینسز اور 3فائربرگیڈ کو ایمرجنسی کی صورت میں الرٹ رکھا ہوا ہے۔