• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے جنریشن ان لمیٹڈ اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی، پیٹرن ان چیف خود ہونگے، 41 ممبران شامل

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم نے جنریشن ان لمیٹڈ اسٹرٹیجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی۔ ایڈوائزری کونسل کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم خود ہوں گے جبکہ 41ممبران شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے کو نسل کے قیام کانو ٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔ اسٹرٹیجک ایڈوائزری کونسل میں 17وفاقی و صوبائی وزرا بھی شامل ہیں جن میں اقتصادی امور، تعلیم ، منصوبہ بندی و ترقیات، اورسیز پا کستانیز ، انفار میشن ٹیکنا لوجی ،تجارت، صنعت وپیداوار،قومی ورثہ، بین الصو بائی رابطہ اور موسمیاتی تغیر شامل ہیں۔ اقوام متحدہ، چیمبر آف کامرس، پرائیویٹ سیکٹر سے بھی ارکان کو کونسل کا حصہ بنایا گیا ۔ وزیر اعظم نے ٹیکنکل اسٹیر نگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود ہوں گے ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی 25 رکنی ہوگی۔ کمیٹی میں وزارتوں کے نمائندے اور اقوام متحدہ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔ جنریشن انلمیٹڈ پروگرام دنیا بھر میں 10 سے 24 سال کے نوجوانوں کو ہنر مند اور با صلاحیت بنانے پر کام کرتا ہے۔جنریشن انلمیٹڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور اسکیلز ڈویلپمنٹ کو ایمپلائیمنٹ اور انٹرپرونیورشپ سے منسلک کرتا ہے، دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے جنریشن ان لمیٹڈ( GenU) سیکرٹریٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دید ی ہے۔یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید موثر بنانے کیلئے یہ سیکرٹریٹ وزیر اعظم یوتھ پروگرام وزیر اعظم آفس میں قائم کیا جا ئے گا۔اس سیکر ٹیر یٹ کے سر براہ چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگر ام ہوں گے۔ دیگر ممبران میں ڈپٹی سیکر ٹری وزیر اعظم یوتھ پروگرام ، اقوام متحدہ کی ایجنسی ایجو کیشن ورکنگ گروپ ۔ ،قوام متحدی کی اجنسی سلکز ورکنگ گروپ ، یو این ایجنسی انٹر پر ینو ئر شپ ورکن گروپ، یو این کے جین پروگرام منیجر اور کو آرڈی نیٹر ۔ کمیو نیکیشن لیڈ، مانٹر نگ لیڈ اور سلوشن اینڈپارٹنر شپ لیڈ شامل ہیں۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23ٹاسک تفویض کئے گئے ہیں۔سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ،نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گا۔طویل مدتی روڈ میپ تیار کرنے کیلئے سپورٹفرام کرے گا۔انو سٹمنٹایجنڈا ماڈل کی بہتری کیلئے مسلسل رائے دے گا۔تمام سطح پر شراکت داری کیلئے رابطہ کا ری کرے گا۔ فنڈ ریزنگ سر گر میوں کی مانٹرنگ کرےگااور ٹیکنکل سٹیرنگ کمیٹی کی تر جیحات سے آ گاہ کرے گا۔ یہ نو ٹیفکیشن تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجو ا دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید