کراچی(ایجنسیاں)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ سے الحاق شدہ ادارے بزنس مانیٹر انٹرنیشنل (بی ایم آئی) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال 2025-24ء میں حکومت کیلئے سیاسی خطرات موجود ہیں‘موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 18 ماہ تک برقرارہے گی اور بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیرحراست ہی رہیں گے‘ ملک میں مہنگائی اورشرح سود میں کمی متوقع ہے ‘ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کرمعاشی اصلاحات کرے گی‘ موجودہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ آئے گا‘حکومت کے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں‘بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں‘ بیرونی ادائیگیوں کا دبائومعاشی رسک ہے‘احتجاج اور مظاہروں سے پاکستان کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوسکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔