کراچی (اسٹاف رپورٹر) بڑی بس ساز کمپنی نے کراچی میں انٹرا سٹی اور الیکٹرک بسز کی تیاری کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ بس ساز کمپنی کے مشرق وسطیٰ کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) رابن اور دیگر حکام نے جمعرات کو یہاں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیر کی جانب سے جولائی 2022 ءمیں دی گئی دعوت پر مذکورہ کمپنی کی طرف سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام 3ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا اور یہ کام اگلے سال مکمل بھی ہو جائے گا ، اب اس کمپنی کی انٹرا سٹی اور الیکٹرک بسز کراچی میں بنیں گی، پلانٹ میں ای وی اور ہائبرڈ ڈیزل بسز تیار کی جائیں گی۔