• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نیٹ، 49 لاکھ افراد کی نشاندہی، غریبوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التواء ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ایپلٹ ٹربیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر 2024 تک ہر ٹیکس دہندہ کیلئے سنگل سیلز ٹیکس سسٹم لاگو کیا جائے، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، گزشتہ چار ماہ میں ٹیکس ریفنڈز میں 800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا، ٹیکس ریفنڈز کا نظام مزید بہتر بنائینگے۔ جمعرات کو وزیر اعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے چار گھنٹے طویل اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اصلاحات، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ہفتوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید