پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ضلع چارسدہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے گروہ پر چھاپہ مارا اور دو سو کلوگرام سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم چارسدہ نے شیرپاؤ میں مردہ مرغیاں سپلائی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث گروہ پراچانک چھاپہ مارا، جہاں سے تقریباً 200 کلو گرام سے زیادہ مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دی گئیں۔