پشاور ( وقائع نگا ر)آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکر لیبر یونین کینٹ ڈویژن پشاور کے انتخابات میں واجد علی بلا مقابلہ ڈویژنل چیئرمین اور اشراف الدین جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس حوالے سے کینٹ ڈویژن کا اجلاس زیرصدارت ڈویژنل چیرمین واجد علی منعقد ہوا جس میں تمام سب ڈویژن اور آر او آفس کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر واجد علی کو ڈویژنل چیرمین اشراف الدین ڈویژنل سیکرٹری گلزار خان وائس چیرمین اور عابد جا ن کو ڈویژنل جائنٹ سیکرٹری کے لیے نامزد کیا اجلاس کے دوران ڈویژنل چیرمین واجد علی چیرمین نے اس عہد کو دہرایا کہ مزدوروں کے حقوق کیلئےجدوجہد کو جاری رکھا جائے گا