پشاور(جنگ نیوز) محرم الحرام کے دوران فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے کوہاٹ میں ابتدائی طبی امداد کا کیمپ لگایا جس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں الرٹ رہیں جبکہ ماتم داری کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو بھی طبی امداد دی گئی، علاوہ ازیں یوم عاشور پر عزاداروں نے شہداءکربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خون کا عطیہ بھی کیا، کوہاٹ سنٹر کے انچارج محمد اسماعیل نے کہا کہ 10 محرم الحرام کو مختلف علاقوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جس میں عزاداروں نے خون عطیہ کیا۔