پشاور (اے پی پی):چارسدہ تھانہ سرڈھیری پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ۔ چارسدہ پولیس کے مطابق سرڈھیری پولیس کو گھر سے سونا اور کنسٹرکشن کمپنی سے قیمتی سامان چوری ہونے کی دو مختلف درخواستیں موصول ہوئی۔پولیس نے متاثرہ شہری کے مدعیت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی۔واردات کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ نے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا۔