• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں نیزہ بازی کے مقابلے، ابرار شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

اوسلو (ناصراکبر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈنمارک اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ کھیل کی قیادت چوہدری حسنین نذیرنے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی ناروے کے صدرحاجی افضال اور خالد محمود چوہدری تھے ۔سید ابرار شاہ نے نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن حاصل کی مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا ۔نیزہ بازی کے مقابلے دیکھنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ مہمانوں میں چوہدری نذیراحمد، چوہدری محمد الیاس، چوہدری حمزہ الیاس، نیزہ بازی کے جج چوہدری محمد الیاس بھاؤ، چوہدری محسن نذیراور دیگر نے شریک تھے۔ اس موقع پرحاجی افضال نے کہا کہ چوہدری نذیر نے نیزہ بازی کھیل کو ناروے میں متعارف کرایا اور پاکستانی کمیونٹی میں دیسی خوشیاں بکھیری۔
یورپ سے سے مزید