• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے کے ایل ایف کے مرکزی رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں دنیا بھر سے فرنٹ کے مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی آزاد کشمیر زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے حکومتی اہلکاروں کی مذہب کے نام پر اور پولیس کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور انہیں جھوٹ قرار دیا۔جے کے ایل ایف کی قیادت نے نتیجہ اخذ کیا کہ مذہبی انتشار کو فروغ دینے کے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ڈاکٹر گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ریمارکس کا مقصد کسی گروہ یا فرد کو ناراض کرنا نہیں تھا، فرنٹ نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ ان الزامات کا مقصد انتہا پسندوں کی طرف سے تشدد کو ہوا دینا تھا۔ فرنٹ نے حکام اور مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر گیلانی کی وضاحت پر غور کریں اور تنظیم کی سیکولرازم اور جامعیت کے عزم کو تسلیم کریں ۔تنظیم کے قائم مقام چیئرمین راجہ مظفر نے اجلاس کی صدارت کی اور تمام مذہبی فرقوں کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد، افہام و تفہیم اور پرامن بات چیت پر زور دیااجلاس میں قائم مقام سیکرٹری جنرل عظمت خان، زونل صدر چوہدری تنویر، یورپ سے سردار محمد حلیم خان، برطانیہ سے تحسین گیلانی، گلف زون سے آفتاب فضل، مرکزی وائس چیئرمین اسلم مرزا، سردار عبدالرحمن، شکیل چوہدری، چیف آرگنائزر سردار امان خان، ایاز کریم، محمود بھٹی، قاسم کھوکھر، رابعہ مجیب، محمد وحید حیات، محمد منہاس، حبیب تبسم، طاہر اقبال، سردار اسلم، عمر زمان، تنویر چوہدری، حافظ صدیق، سردار اشتیاق، عبدالرحمٰن، صہیب خان ،ادریس شرار، اشفاق قمر، شکیل جرال، دیوان مشتاق، عابد حمید، فاطمہ میر، طاہرہ توقیر، محمد ناظم بھٹی، سعد انصاری ایڈووکیٹ، صابرہ سلطانہ، توصیف گیلانی، جے اقبال، معصوم انصاری اور خواجہ عبداللہ شامل تھے جے کے ایل ایف نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر توقیر گیلانی کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔
یورپ سے سے مزید