پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) کوٹپل کے قریب کاروکاری تنازعپر دو جاگیرانی برادری کے گروہوں میں تصادم بھڑک اٹھا،3افراد قتل، ایک عورت سمیت نوجوان زخمی، علاقہ میدان جنگ بن گیا، خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے خیرپور اسپتال پہنچائے، فائرنگ کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق تھانہ وڈا ماچھیوں کے حدود کوٹپل اسٹاپ کے قریب کاروکاری کے تنازع پر جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں تصادم بھڑک اٹھا جس میں جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کرکے 3 افراد زبیر احمد، ثناءاللہ اور آفتاب جاگیرانی کو قتل کردیا گیا، جبکہ اطلاع ملنے پر حدود کی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ جاء وقوع پر پہنچ گئی، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے خیرپور اسپتال پہنچائے گئے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے، جبکہ علاقہ میدان جنگ بن گیا اور علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس تصادم اور فائرنگ پر کنٹرول کرانے کی کوشش میں ہے۔