• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی میں مبینہ مقابلے میں ایک بھتہ خور ہلاک، دو گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے مبینہ مقابلے میں ایک بھتہ خور کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کا انتہائی خطرناک 6 رکنی بھتہ خور گروہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا بھتہ خور ایک ملزم ہلاک دو گرفتار کر لیے گئے جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ملزم کی شناخت فیاض جبکہ گرفتار ملزمان کی وقاص اور رمیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک اور پولیس کو مطلوب تھے۔

ملک بھر سے سے مزید