حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کراچی سے نوشہروفیروز جانے والی باراتیوں کی بس کو سپرہائی وے پر لونی کوٹ کے قریب حادثہ دولہا موقع پرہلاک‘ 5باراتی شدید زخمی ہوگئے‘ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ایدھی رضاکاروں نے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹنڈویوسف تھانے کی حدود میں پاکولا فیکٹری کے قریب 40سالہ خاتون کو نامعلوم گاڑی نے ٹکرماردی‘ شدید زخمی خاتون کو ایدھی رضاکاروں نے سول اسپتال منتقل کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی و ے پر پیر کو کراچی سے باراتیوں کو نوشہروفیروز لے جانے والی بس سپرہائی وے‘ موٹروے ایم نائین پر لونی کوٹ کے علاقے میں تیزرفتار کنٹینر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 25سالہ دولہا عبداللہ ولد غلام رسول میر بحر موقع پر جاں بحق جبکہ دولہا کے بھائی اعظم ولد غلام رسول‘ لیاقت ولد غلام رسول‘ مصطفی ولد غلام رسول ڈرائیور شریف سمیت 10سے زائد خواتین وبچے شدید زخمی ہوگئے فوری اطلاع پر موٹروے اور لونی کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کاشکار باراتیوں کو بس سے نکالا۔