اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، ٹیلکو انٹیگریٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور کاسیفک براڈبینڈ سیٹلائٹس گروپ نے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان بھر میں ہائی اسپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور وائس سروسز کی توسیع کے لیے مشترکہ اقدامات اُٹھانا ہے،یہ شراکت داری پاکستان کی متنوع جغرافیائی اور انفراسٹرکچرل ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مربوط کنیکٹیویٹی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے قائم کی گئی ، پی ٹی سی ایل کے مضبوط ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک، ٹیلکو انٹیگریٹرز کی تکنیکی مہارت اور کاسیفک کی جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی قابلِ بھروسہ، کم قیمت اور قابلِ توسیع براڈبینڈ سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی، اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل اپنا بنیادی ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر فراہم کرے گا، جس میں خیبر سے کراچی تک پھیلے ہوئے سب سے بڑے فائبر کیبل نیٹ ورک کے علاوہ ، سمندری کیبلز شامل ہیں جو پاکستان کو دنیا سے جوڑتی ہیں۔