• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد، جواب نہ دینے پر آئی او کو شوکاز جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کردیا۔ ہائی کورٹ میں سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر ایک بار پھر سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ہدایت کی تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بہر صورت پیش ہوں۔ عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سماعت 25جون تک ملتوی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید