کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بل بورڈ لگانے کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو بل بورڈ لگانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ آئینی بینچ نے حکومت سندھ ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔