• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سفرکے دوران اپنی بیوی غلطی سے چھوڑ گیا

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) ایک شہری موٹروے پر سفر کے دوران اپنی اہلیہ کو بھی بھول کر چلتا بنا۔مددطلب کرنے پرموٹروےپولیس نے بیوی کوڈھونڈکرشوہرکے پاس پہنچادیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں کراچی کا سفر کررہا تھا، یہ فیملی نماز کیلئے جڑانوالا سروس ایریا میں رُکی جہاں شوہر نے اپنی نمازپہلے ختم کر لی جس کے بعد وہ کار میں بیٹھا اور چلتا بنا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 20کلو میٹر دور جا کر اس شخص کو خیال آیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو تو سروس ایریا میں ہی بھول گیا جس کے بعد اس شخص نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے مدد طلب کی۔

ملک بھر سے سے مزید