لاہور(خصوصی رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ غزہ بحران کی شدت اورطوالت نے انسانیت کوغمزدہ کردیا لیکن مقتدرقوتوں نے اسرائیلی بربریت کیخلاف مزاحمت کے سلسلہ میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔تعجب ہے شیرخواروں اورخواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود دنیا کاکوئی ملک ثالثی کیلئے آگے نہیں آیا۔