ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد پولیس نے ملزم سنی سے20لیٹر شراب ، کینٹ پولیس نے ملزم شہزاد سے 1025گرام چرس ،گلگشت پولیس نے ملزم فیاض سے 12لیٹر اور ملزم خاور شہزاد سے 10لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم شہباز سے 1500گرام چرس اور اسی ملزم کی نشاندہی پر 1300گرام چرس جب کہ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم قربان علی سے10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، کوتوالی پولیس نے شہری کی شکایت پر رقم خرد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،قادرپورراں پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے الزام پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، چوری کے الزام پر پولیس نے دو مقدمات درج کرلیے،جوا کھیلنے کے الزام پرں پولیس نے6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مظفرآباد پولیس نے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں بیوی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔