پشاور ( لیڈی رپورٹر )پشاور کے علاقے گنج ، حیدر کالونی اور گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے ایک جانب واپڈا کی جانب سے انہیں بھاری بھرکم بلز بھیجے گئے ہیں دوسری جانب بار بار بجلی کی بندش کے باعث انکے گھریلو امور اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔ اہل علاقہ کے مطابق بار بار بجلی بندش کے باعث گھروں اور دکانوں میں استعمال ہونیوالی الیکٹرانک اشیاء ناکارہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔