راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیر آباد کے علاقہ پیرودھائی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ماراگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات پشاور روڈ پرڈولفن فورس کے جوانوں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے ملزموںکے زیر استعمال موٹرسائیکل،2 پستول اورموبائل فون قبضہ میں لے لئے ۔