• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حقیقت‘ کروڑوں عوام ساتھ ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے ، حکومتی اقدامات سے ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری کا طوفان مزید بڑھے گا ۔ ورلڈ بینک سمیت دوست ممالک سے لئے گئے ڈالر ملکی اداروں کو فروخت کرنے کیلئے لئے جارہے ہیں اور یہ پیسے آپس میں بانٹے جارہے ہیں، ملکی قرض بڑھنے کی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں یہ رقم غریب کا خون نچوڑ کر واپس کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کی لپیٹ میں ہے آئے روز بجلی اور پٹرول اور ڈیزل مہنگاکیا جارہا ہے۔ درایں اثناء انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ فارم47کی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کی خواہش حکومتی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک حقیقت کا نام ہےاور ملک کے کروڑوں عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
کوئٹہ سے مزید