کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم غلام محمد کو کلفٹن سے گرفتار کرلیا ،حکام کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، چھاپے کے دوران ملزم سے 15300امریکی ڈالر اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔