کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہےکہ صوبہ سندھ کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہے ہیں، عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ،سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک بڑا بجٹ بناتی ہے مگر وہ تمام منصوبے کہیں بھی مکمل ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے،سیوریج کے پانی کے ساتھ بارش کے پانی نے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھا دی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد بھی سندھ حکومت اور شہری حکومت برسات کے پانی کی نکاسی کے انتظامات نہ کر سکی،تھوڑی سی بارش ہو جائے تو ہر سڑک ہر گلی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہے،عوام کو ضرورت زندگی کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں لائنوں میں رساؤ کی وجہ سے پانی بھی عوام تک نہیں پہنچ پاتا۔