• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کہیں بارش کہیں بوند بھی نہ پڑی ، گرمی اور حبس برقرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اتوار کو کہیں بارش اور کہیں ایک بھی بوند نہ پڑی ، شہر قائد میں گرمی اور حبس برقرار ہے ۔ 

محکمہ موسمیات نے آج (پیرکو) برسات کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم کچھ علاقوں میں ایک بوند بھی بارش نہیں ہوئی اس لیے گرمی اور حبس برقرار ہے۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کا کم دباؤ برقرار رہا تو پیر کو بھی کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش ممکن ہے

 پیر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 20 ملی میٹر اولڈ ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی گئی۔ 

سرجانی ٹاؤن میں 11ملی میٹر، جناح ٹرمینل 9.4ملی میٹر ۔ یونیورسٹی روڈ پر 10اور شارع فیصل پر 7 ملی میٹر بارش ہو ئی۔ حسن اسکوائر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور پر 2.5 اور نارتھ کراچی میں صفر اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید