• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے انٹرنیشنل میں اسکاٹش بولر کی ریکارڈ سات وکٹیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر عمان کے خلاف میچ میں21رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اوراسکاٹ لینڈ کے بولر نے جنوبی افریقا کے کاگیسو رباڈا کا رکارڈ توڑادیا۔رباڈا نے2016 میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈبیو پر16رنز دے کر6بیٹرز کوآوٹ کیے تھے ۔پیر کوچارلی کیزل نے کیرئیر کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا ۔اسکاٹش بولر کیرئیر کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید