• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں میں بے چینی، 1678 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ملکی سیاست بارے منفی خبروں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی، محدود کاروبار اوربڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء سے مندی کی لہر برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں1.97فیصد کی شر ح سے 1578پوائنٹس کی کمی،80اور 79ہزار پوائنٹس کی حدبرقرار نہ رہی،71.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت 205ارب 98 کروڑ83لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 21.58فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست پر چھائے سیاہ بادلوں کی وجہ سےسرمایہ کاروں میں مستقبل کے بارے میں بے یقینی بڑھ گئی ۔ ،پیر کو سیاسی بے یقینی کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمائے کا انخلاء دیکھنے میں آیا جس کے بعد تمام اہم سیکٹرز میں مسلسل فروخت سے کے ایس ای100 انڈیکس پہلے 80ہزار اور پھر 79ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آتے ہوئے 1713پوائنٹس سے گھٹ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1578.70پوائنٹس کی کمی سے 80117.89پوائنٹس سے کم ہو کر78539.19پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30 انڈیکس 472.82پوائنٹس کی کمی سے 25208.28پوائنٹس ہوگیا، اورآل شیئرز انڈیکس 987.08پوائنٹس کی کمی سے 50854.42 پوائنٹس سے کم ہوکر49867.34پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 446کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،80کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں اضافہ،319کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 47کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 205ارب98کروڑ83لاکھ43ہ زار روپے کی کمی سے10456ارب76کروڑ 60لاکھ44ہزار روپے ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید