ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن حسینیہ رجسٹرڈ اور جنرل سیکرٹری ولائسنسدار متولی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ علی اصغر رضوی نے کہا ہےکہ محرم الحرام میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ، سیاسی جماعتوں ،مذہبی رہنماؤں اور اہلیان کینٹ نے رواداری،تحمل برداشت کی وہ مثال قائم کی جو لازوال ہے۔