ملتان (سٹاف رپورٹر) مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 180مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، ان میں نشتر ہسپتال میں 48مریض لائے گئے ، اسی طرح چلڈرن کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹائون ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا 138مریض رپورٹ ہوئے ۔