• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول، گراں فروشی کے خاتمے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف مارکیٹوں میں جاری چیکنگ، جرمانوں، سیلنگ کی کارروائیوں اور گراں فروشوں کے خلاف قانونی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو مزید موثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔محمد نعمان صدیق نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی دکاندار کو مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ملتان سے مزید