• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحالی پیکیج ، جلال پور پیروالا کے سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کل ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) بحالی پیکیج میں جلالپور پیروالا کے  سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کل( 14 فروری ) کو دن 3بجے ہو گا ،سرائیکستان وطن پارٹی کی طرف سے ہونیوالے مظاہرے کی قیادت چیئرمین ظہور دھریجہ کرینگے، مظاہرے میں دُرآب پور شرقی تحصیل جلالپور کے متاثرین رانا محمد شاہد ایڈووکیٹ کی قیادت میں شریک ہوں گے، اس حوالے سے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیلاب متاثرین کے مسائل کی طرف فوری توجہ مبذول کرنا ہو گی۔ 
ملتان سے مزید