ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں اے ایف ایس وینچر سپارک بزنس پلان مقابلہ 2026ء کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا جس میں پاکستان بھر سے نوجوان انٹرپرینیورز، کاروباری افراد، صنعتی رہنماؤں، مالیاتی اداروںاور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی،اس موقع پر ملک بھر سے 600 سے زائد بزنس پلان منصوبے جمع کرائے گئے اور سخت جانچ پڑتال اور جامع جائزے کےبعد تقریباً 100 نمایاں منصوبوں کو حتمی مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اے ایف ایس وینچر سپارک محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ان خیالات کی آبیاری کرتا ہے جو پاکستان کے زرعی منظرنامے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔