ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی یوم برائے انسداد پُرتشدد انتہاپسندی کے موقع پر آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ پروبیشن آفیسر مہوش امتیاز نے کہا کہ امن پسند معاشرہ ہی خوشحال معاشرہ ہے اور نفرت، تعصب اور تشدد کیخلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ضروری ہے۔وااک میں یہ پیغام دیا گیا کہ انتہاپسندی کا مقابلہ تعلیم، شعور اور مثبت طرزِ فکر سے ممکن ہے۔