ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، کینٹ پولیس نے ملزم سلمان سے 12بوتل شراب، دولت گیٹ پولیس نے ملزم طارق سے 10لیٹر شراب، مخدوم رشید پولیس نے ملزم ندیم سے 20لیٹر شراب، ملزم اختر سے 60لیٹر شراب اور ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم راحیل سے 600گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرکے رقوم خردبرد کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، کینٹ پولیس کو محمد خلیل نے بتایا کہ ملزم عباس نے 14لاکھ 21ہزار کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا نیوملتان پولیس کو طاہر مسعد نے بتایا کہ ملزم اقبال نے 7لاکھ کی بابت بوگس چیک دیا عارف کو ملزم حسان نے 3لاکھ 10ہزار کے عوض جعلی چیک دیا بدھلہ سنت پولیس کو احسان نے بتایا کہ ملزم شہباز خان نے 4لاکھ روپے کے عوض چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا جبکہ صدر پولیس کو ریاض نے بتایا کہ ملزم اظہر نے 4لاکھ 50ہزار بطور امانت میں خیانت کی شاہ رکن عالم پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ ملزمان وسیم ،وقار اور اجمل نے دوکانوں پر مال سپلائی نہ کرکے خرد برد کرلیا ارشد کی ملزم زاہد نے 1لاکھ 70ہزار رقم ہڑپ کرلی اور قطب پور پولیس کو حمید نے بتایا کہ ملزم خضر حیات لاکھوں کا سامان خرد برد کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں سے نقدی لوٹ کر فرار ہونے کے مختلف واقعات میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شاہ رکن عالم پولیس نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کینٹ پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔