• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی سے ہرگز گریز نہ کیا جائے، ڈی جی ایکسائز پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے،ڈیفالٹرز کے خلاف قانونی کاروائی سے ہرگز گریز نہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب عمر شیر چٹھہ نے گزشتہ روز ملتان ایکسائز آفس کے دورے کے موقع پر کیا، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ضلع بھر کے ایکسائز افسران سے میٹنگ کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی وصولی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن انسپکٹرز کی ریکوری 55 فیصد سے کم ہے، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور 31 مارچ تک 75 فیصد ریکوری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید