• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر نقشہ تعمیر10سے زائد کمرشل عمارات سربمہر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر ضلع کونسل ملتان نے بغیر نقشہ تعمیر ہونے والے کمرشل عمارات اور ہوٹلزکو بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد سربمہر کردیا، ضلع کونسل کی ٹیم نے کروڑوں کے سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی اور بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر ہونے والی 10 سے زائد کمرشل عمارات کو سربمہر کردیا اورمتعلقہ افراد کو حتمی نوٹس جاری کردیے۔
ملتان سے مزید