• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے میں 8نئے لیگل ایڈوائزر تعینات کر دیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے میں 8 نئے لیگل ایڈوائزر تعینات کر دیئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین کی ایم ڈی اے میں نئے تعینات ہونے والے لیگل ایڈوائزر سے ملاقات ملاقات میں ایڈیشنل ڈئریکٹر جنرل وڈائریکٹر لیگل ایم ڈی اے عطاء الحق‘ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتی کے شفاف عمل اور انٹرویو پینل کی شفارشات کے بعد اہل امیدواروں کو تعینات کیا گیا ۔انہوں نے لیگل ایڈوائزر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ایم ڈی اے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیسزکی پیروی کریں۔
ملتان سے مزید